ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار:بین ریاستی ڈکیتیوں کے گروہ کاپتہ لگانےمیں پولس کامیاب : گرفتارشدہ ملزموں سے پوچھ تاچھ جاری

کاروار:بین ریاستی ڈکیتیوں کے گروہ کاپتہ لگانےمیں پولس کامیاب : گرفتارشدہ ملزموں سے پوچھ تاچھ جاری

Fri, 10 Feb 2017 18:27:14    S.O. News Service

کاروار:10/فروری    (ایس او نیوز)کرناٹکا اور گوا ریاستوں کے مختلف مقامات پر ڈکیتی اور لوٹ مار کرنے والے بین ریاستی چوروں کے جال کا پتہ لگانے میں ضلع کی پولس کامیاب ہوئی ہے۔ فی الحال ڈکیتی گروہ کے 10ملزموں کو سی پی آئی شرن گوڈا کی قیادت والی پولس ٹیم اپنی تحویل میں لے کر پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔

کاروار شہر سمیت ریاست کے مختلف مقامات پر ڈکیتی کو انجام دے کر فرار ہوئے چوروں کے گروہ کی گرفتاری کے لئے پولس نے جال بچھایا تھا۔ مصدقہ اور مشتبہ   خبر پر گوا سے 10ملزموں کو گرفتارکرکے لانے میں پولس کامیاب ہوئی ہے۔ ہر ایک ملزم سے الگ الگ پوچھ تاچھ کی جارہی ہے، جس کے دوران کئی ڈکیتی اور لوٹ مار کے معاملات کاپتہ چلاہے۔ کاروار شہر کے شرنگیری شنکر مٹھ میں ہوئے چوری معاملہ میں ملزم ملوث ہونے کی بات قبول کرلی ہے، اس معاملہ میں 4ملزموں کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد ان کی پولس کسٹڈی لی گئی ہے۔ بقیہ 6ملزموں سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔ آئندہ دنوں میں کرناٹکا اور گوا ریاست میں انجام دئیے گئے کئی ڈکیتی کے معاملات کا ضلع پولس پتہ لگانے کی بات کہی جارہی ہے۔


Share: